خیبر پختونخوا :دارالحکومت پشاورمیںافغان سفارتی اعلیٰ عہدیدار کے گھر پر فائرنگ
پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افغان قونصل خانے کے اعلی عہدیدار کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہو گئے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ پولیس کاشف کا کہنا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پشاور ٹاو¿ن کے علاقے میں واقع افغان قونصل خانے کے فرسٹ سیکریٹری ہمایوں یوسف زئی کے گھر پر فائرنگ کی۔
ایس پی کاشف کا کہنا تھا کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ ٹاون پولیس اسٹیشن میں فرسٹ سیکریٹری افغان قونصلیٹ ہمایوں یوسفزئی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر دی گئی ہے۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ فائرنگ شارٹ مشین گن (ایس ایم جی) سے کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے 29خول بھی ملے ہیں،
ایس پی کاشف نے بتایا کہ واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سےمدد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید۔
افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے پر خود کش حملہ
خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے پاکستانی سرحد کے قریب شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، قونصل خانے پر خودکش حملے میں 7 اہلکار اور 3 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے