اسلام آباد

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نئی دلی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نئی دلی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے جہاں بھارتی حکام انہیں پٹھان کوٹ حملے پر بریفنگ دیں گے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ حملے کی جگہ پر محدود رسائی دی جائے گی اور ٹیم کی آمد سے پہلے پٹھان کوٹ کے متعدد مقامات کو سیل کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ حاصل کرنے کے بعد منگل کے روز پٹھان کوٹ حملے کی جگہ کا دورہ کرے گی ۔ پاکستان کی 5 رکنی انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینر کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اے آئی جی رائے طاہر ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close