پنجاب
گلشن اقبال پار ک میں حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد یوسف کو خود کش حملہ آور قرار دینا قبل از وقت ہے :ترجمان پولیس
لاہور: پنجاب پولیس نے لاہور میں دھماکہ کرنے والے مبینہ دہشت گر د یوسف کو خود کش حملہ آور کہنا قبل از وقت قرار دے دیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال پارک میں حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد یوسف کو خود کش قرار دینا قبل از وقت ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یوسف سے متعلق لاہور اور مظفر گڑھ سے تفصیلات لے رہے ہیں جس کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جائے وقوعہ سے یوسف کا شناختی کارڈ ملا تھا ۔