سندھ

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پرسیاسی رہنماؤں کا سخت ردعمل

وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب پرسیاسی حلقوں اورتجزیہ کاروں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی تقریر قراردیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم کو یہی کچھ کہنا تھا تو خطاب کی ضرورت ہی نہیں تھی، تحریک انصاف نےاعجاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کور اپ تقریرکی۔

عسکری تجزیہ کارامجد شعیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب کی اونر شپ لینی چاہئیےتھی۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم تین برس سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم دہراتے آئے ہیں لیکن دہشت گرد موقع ملتے ہی قوم کو ایک بڑا گھاؤ لگا دیتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا وزیر اعظم اپنی جماعت میں دہشت گردوں سے روابط رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close