تجارت

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

اسلام آباد:اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 92 پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل  کے مطابق پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 7 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 52 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 94 پیسے ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 92 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close