سندھ

ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کیلئے کس نے اور کیسے فنڈز دیئے، وزیراعلیٰ تحقیقات کریں: بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر سرکاری خزانے سے فنڈز جاری ہونے کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کی برسی کیلئے حکومت سندھ نے 25 لاکھ روپے جاری نہیں کئے اور کسی بھی حکومتی فنڈز سے ایک روپیہ نہیں لیا گیا، وزیراعلی سندھ اس معاملے کی فوری انکوائری کرائیں کہ کس نے اور کیسے فنڈز جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سندھ کی جانب سے برسی کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے تاہم بلاول بھٹو کے بیان میں صرف 25 لاکھ جاری کرنے کا نوٹس لینے اورتحقیقات کرنے کی بات کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close