پنجاب

بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر وزیراعظم ارادتاً خاموش ہیں: رانا ثناءاللہ

لاہور: صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم نواز شریف بلوچستان سے بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے معاملے پر حکمت عملی کے تحت خاموش ہیں جبکہ اُنہوں نے شریف فیملی کی شوگر مل سے دوبھارتی انجینئر ز کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کردیا۔ 
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راناثناءاللہ کاکہناتھاکہ پاکستان میں راءکی مداخلت کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے حکمت عملی پر کام کررہی ہے ۔ شریف فیملی کی رمضان شوگرملز سے دوبھارتی انجینئرز کی گرفتاری کے سوال پر رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ، معززشہریوں کیساتھ کوئی بھی ایجنٹ یا دہشتگردرابطے نہیں رکھ سکتا۔ اُن کاکہناتھاکہ کسی بھی ایجنسی نے اس ضمن میں کوئی رپورٹ نہیں دی ، بعض اوقات کوئی شخص پکڑا جائے تو اس کے ساتھیوں کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے پہلی گرفتاری خفیہ رکھی جاتی ہے ۔ 
دومذہبی جماعتوں کے پنجاب میں کام کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ آپریشن ’ضرب عضب‘ کے مطابق اچھے اور برے طالبان کا نظریہ فوت ہوچکاہے اور اب کسی کوبھی کسی بھی قسم کی دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 
گلشن اقبال پارک میں حملہ آورکے سہولت کاروں کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں صوبے کے کئی علاقوں کو سیل کرکے رہائشیوں کی چھان بین کی گئی اور شہریوں سے استدعا کی کہ تکلیف برداشت کریں اور تعاون کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close