پنجاب
سانحہ گلشن اقبال پارک کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 75 ہوگئی
لاہور: سانحہ گلشن اقبال پارک کا ایک اور زخمی دم توڑ گیاجس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ساہیوال سے تعلق رکھنے والی صائمہ زوجہ اعجاز احمد اپنے 40 کے قریب رشتہ داروں کے ہمراہ پکنک منانے لاہور گئی تھی جہاں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے میں شدید زخمی ہوگئی۔ صائمہ گزشتہ 5 روز سے لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھی اور جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔