سانحہ لاہور کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے،
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کی ذمہ دار پنجابحکومت ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری مستعفیٰ ہو جانا چاہئیے
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر بھی شہباز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کرے گی اورسانحۃ گلشن اقبال کو سینٹ میں بھی اٹھایا جائے گا۔ شریف برادران قومی خزانے پر ڈاکے پے ڈاکہ مار رہے ہیں مگر اس کے باوجود شریف برادران کا احتساب نہیں ہو رہا اور عدالتیں خاموش ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ شریف برادراناحتساب کے عمل سے مبرا ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ شریف برادران کا احتساب نہیں ہو گا ، پنجاب میں رینجرز نہیں بلکہ نیب کے آنے کی ضرورت ہےان کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور کے بعد ہسپتالوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرین کو دیے جانے والے امدادی چیکوں کی تقسیم میں بھی کرپشن ہو رہی ہے،حکومت کو لوگوں کی سکیورٹی کی کوئی فکر نہیں، لاہور کی ادھی پولیس شریف برادران کی سکیورٹی پر لگی ہوئی ہے تو لوگوں کی خفاظت کیسے ہو گی