پنجاب

نشتر کالج کے غیرملکی طالب علم کی پرچے کے بعد خودکشی

نشترکالج میں زیرِتعلیم غیرملکی طالبعلم نے پرچہ ٹھیک نہ ہونے پرہاسٹل کی بالائی منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں اس کے سرپرشدید چوٹیں آئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق نشتر کالج کے فائنل ایئر کا طالب علم بائیس سالہ جامہ یوسف میڈیسن پارٹ ٹو کا پرچہ دے کر آیا اور راضی ہال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

سر کے بل زمین سے ٹکرانے کے سبب اس کے سرپرشدید چوٹیں آئیں اوراسے فوری طورپرتشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ایمرجینسی میں منتقل کردیا گیا۔

جامہ یوسف کا تعلق صومالیہ سے ہے اور وہ گزشتہ سال پیڈز میڈیسن کا پرچہ ادھرا چھوڑ کر چلا گیا تھا اورآج اسی پرچے کا ضمنی امتحان دے کرآیا تھا۔

جامہ یوسف کو تشویشناک حالت میں نشتراسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تاحال تشویشنا ک ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close