طوفانی بارشوں سے خیبرپختونخواہ/ گلگت بلتستان میں 63 افراد ہلاک
گلگت بلتستان اورکشمیر میں میں طوفانی بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہفتے کی رات سے شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے کے سبب زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رپورٹ ہوئی ہیںشانگلہ ڈسٹرکٹ میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کوہستان ریجن میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 12 افراد جان کی بازی ہارگئےآزاد کشمیر میں پانچ بچے اور تین خواتین ہفتے کی رات مارے گئے، مقامی افسر عبدالحمید کیانی کے مطابق واقعہ سمہ گنگ کے علاقے میں دو گھروں پر لینڈ سلائڈنگ کے نتیکے میں پیش آیاہلاکتوں کا بنیادی سبب کچے مکان ہیں اوربالخصوص دیہی علاقوں میں ہلاکتوں کا تناسب زیادہ ہےگزشتہ سال گرمیوں میں ہونے والے بارشوں میں ملک بھرمیں 81 افراد مارے گئے تھے جبکہ سیلاب کے سبب تین لاکھ سے زائد متاثر ہوئے تھے