کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سپورٹ کرنے پرسپورٹ کرنے کا پاکستانی مداحوں کے لیے پشتو زبان میں شکریہ

کولکتہ:ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فاتح ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ایونٹ کے دوران سپورٹ کرنے پر پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنا ویڈیوں بیان جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ اپنے نام کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ  میں  اپنے پاکستانی مداحوں کے لئے ان کی زبان میں بات کرنے جا رہا ہوں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپورٹ کرنے پر آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ڈیرن سیمی نے شاہد آفریدی کی کپتانی میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی اور اسی دوران انہوں نے شاہد آفریدی سے  پشتو  زبان بھی سیکھی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close