کسی کے ہاتھ میں اسلحہ دیں گے اور نہ ہی ’را‘ کا ایجنٹ بنائیں گے، عوام الطاف حسین کو سنجیدگی سے نہ لیں: مصطفیٰ کمال
کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کی بنیاد پر کسی سے اختلاف ضرور رکھیں گے مگر دشمنی نہیں رکھیں گے کسی کے ہاتھ میں اسلحہ دیں گے اور نہ ہی ’را‘ کا ایجنٹ بنائیں گے۔ سندھ کے عوام الطاف حسین کی کسی بات کو سنجیدگی سے نہ لیں کیونکہ کبھی وہ کچھ مطالبہ کرتے ہیں اور کبھی کچھ کہہ رہے ہوتے ہیں۔
کمال ہاوس میں ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر محمد علی بروہی اور ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے سابق جوائنٹ انچارج مرید بروہی کے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج سندھ زونل کمیٹی کے ارکان ہمارے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں 24 اپریل کے جلسے کے بعد ایسے مقصد کا آغاز کرنے والے ہیں جہاں کوئی کسی کے گلے کاٹنے والا نہیں ہوگا۔
سندھ کے عوام الطاف حسین کی کسی بات کو سنجیدگی سے نہ لیں کیونکہ کبھی وہ کچھ مطالبہ کرتے ہیں اور کبھی کچھ کہہ رہے ہوتے ہیںجب تک وزیر ہوتے ہیں تو کوئی مطالبہ نہیں کرتے اور جب وزارتیں نہیں ہوتیں تو سندھ کو توڑنے کی باتیں کرتے ہیں آنے والی نسلیں اس صوبے میں دشمنیاں نہیں دیکھیں گی۔