پنجاب
پی ٹی آئی میں اس وقت نظریے اور پیسے کے بیچ جنگ جاری ہے :شفقت محمود
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں اس وقت نظریے اور پیسے کے بیچ جنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شفقت محمود تحریک انصاف ارب پتی لوگوں کے اثر وسوخ پر نالاں نظر آ رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ تسنیم نورانی کے استعفیٰ کے پیچھے بھی امیر لوگوں کا ہاتھ ہے جبکہ پی ٹی آئی میں اس وقت نظریے اور پیسے کے بیچ جنگ چل رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جسٹس وجیہہ پہلے ہی یہ بات آشکار کر چکے ہیں ۔