تجارت

زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑڈالرکمی

کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر کی بیرانی ادائیگیوں کے باعث 5کروڑ5لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 75 کروڑ 96 لاکھ ڈالررہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمی سے 15 ارب 82 کروڑ 40لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر89لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب93کروڑ56لاکھ ڈالر ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close