اسلام آباد

عمران خان جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لئے کردار ادا کریں :سردار محمد یوسف

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں، وہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں ،وہ جمہوری عمل کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہیں قوم کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدگی سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنا چاہئے، وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، قومی اسمبلی میں شور شرابہ اچھی روایت نہیں سسٹم کو بچانے کیلئے اچھا کردار ادا کریں۔سردار یوسف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن قائم کیا ہے جو خوش آئند اَمر ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close