کھیل و ثقافت
ہاکی فیڈریشن میں کم تنخواہ والے مستقل ملازمین کی ڈاﺅن سائزنگ کا عمل شروع
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پیسے بچانے کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے کم تنخواہوں والے مستقل ملازمین کی ڈاﺅن سائزنگ کا عمل شروع کر دیا۔ہاکی فیڈریشن حکام نے بچت کرنے کیلئے ادارے کے 20 سے 25 ہزار تنخواہ لینے والے ملازمین کی ڈاﺅن سائزنگ کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس کے برعکس کراچی سٹیڈیم میں بھاری تنخواہوں پر ایڈمنسٹریٹرتعینات کیے جا رہے ہیں ذرائعکا کہنا ہے کہ حکام نے ہاکی کلب آف پاکستان کے 4 مستقل ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جبکہ مزید ملازمین کی برطرفی کیلئے کاغذی کارروائی پوری کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن میں 20 سے 25 ہزارکے درمیان تنخواہ لینے والے ملازمین کی کثیر تعداد موجود ہے جن کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے