دنیا

کیرالہ مندر آتش زدگی کے ضمن میں پانچ افراد گرفتار

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے ہندو مندر میں دھماکے اور آگ کے سلسلے میں پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ اس واقعے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مندر میں کام کرنے والے ان پانچوں افراد سے جشن کے دوران آتش بازی کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بڑا دھماکہ ہوا۔

حکام نے پہلے ہی اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس مزید ایسے لوگوں سے بھی بات کر رہی ہے جو مندر اور اس میلے کے نگران تھے۔

آتش بازی کے دوران ایک خراب راکٹ آتش بازی کے ذخیرے پر آ گرا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اور دھماکے میں دیگر چار سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

اسی دوران دھماکے سے مندر کی عمارت منہدم ہو گئی جس کے باعث مزید افراد مارے گئے۔

اس میلے کے لیے ہزاروں افراد مندر کے باہر جمع تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحفظِ عامہ کے پیشِ نظر مندر کو آتش بازی کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن وہاں موجود ہجوم کے اصرار پر آتش بازی کی گئی۔

پولیس چیف پرکاش نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پانچ لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے تاہم یہ گرفتاری نہیں ہے، اور گرفتاری کا فیصلہ پوچھ گچھ کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے وقوعے کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ یہ ایک افسوس ناک اور دل سوز واقعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close