اسلام آباد

پاناما کیس کے سلسلے میں لندن میں انویسٹی گیشن کمپنیوں سے ملاقاتیں کروں گا۔ عمران خان

یئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں میرا دورہ پہلے سے ہی طے شدہ تھا لندن میں 2 سے 3 انویسٹی گیشن کمپنیوں سے ملاقاتیں کروں گاپاناما لیکس کا سلسلہ اب کہیں نہیں جائے گا 24 اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے کو بلیک میل کرتی آرہی ہیںیہ صرف اس لیے بچتے رہے ہیں کیونکہ انگلیاں اٹھانے والوں پر بھی مقدمات درج ہیں چوہدری نثار نے خورشید شاہ کی فائلز کیوں رکھی ہوئی ہیں۔ جب بھی کوئی کرپشن کی بات کرے تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے جمہوریت کی آڑ لے کر یہ لوگ چھپ جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 6 سو کروڑ کے گھر کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟پاناما لیکس کو کوئی بھی اپوزیشن کی سازش قرار نہیں دے سکتا ۔ جمہوریت تو آئس لینڈ میں ہے جہاں وزیر اعظم نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ پاناما لیکس کے معاملے پر 3 وزرائے اعظم مستعفی ہو چکے ہیں، برطانوی وزیر اعظم نے ہاوس آف کامن میں اس معاملے پر بات کی اور ان پر بھی استعفیٰ کیلئے دباو بڑھ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close