دنیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ سعودی فرامانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ آرمی چیف نے سعودی عرب پہنچتے ہی سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات میں آرمی چیف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور محمد بن سلمان سے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تنازعہ کے باعث امت مسلمہ کمزور ہورہی ہے۔ آرمی چیف نے ایران اور سعودی عرب کے مابین رابطے بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close