دنیا
برازیلین صدر کے مواخذے کی تحریک کامیاب
برازیلیا : سرکاری فنڈز میں خورد بورد کے الزام پر برازیلین صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی ہے اور اب اگلے مرحلے کیلئے ایوان بالابھجوائی جائے گی ۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر جیلماروسیف پر الزام ہے کہ اُنہوں نے بڑھتے ہوئے خسارے کو چھپانے کے لیے سرکاری فنڈز میں خورد بوردکی۔513کے ایوان زیریں میں تحریک کی کامیابی کیلئے 342ووٹ درکار تھے ، سپیکر نے بھی صدر کیخلاف ووٹ دیا۔
اس سے قبل برازیل کی صدر جیلما روسیف نے اپنے خلاف ہونے والی بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے اشارہ دیاتھا کہ نائب صدر مائیکل ٹیمر ان کے خلاف سازش کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔