اسلام آباد
ایسا کمیشن قبول نہیں جس کا سربراہ ریٹائرڈ جج ہو: عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ایسا کوئی کمیشن قبول نہیں کریں گے جس کی سربراہی کوئی ریٹائرڈ جج کررہا ہو اور جوبھی ایسا کمیشن قبول کرے گااس کامطلب ہے کہ اس کی قیمت لگی ہوئی ہے اور اس کو ساتھ ملانے کیلئے ہڈی دی گئی ہے۔
لندن سے صبح سات بجے واپسی پر اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سب کوالزامات سے بری کرنے کےلئے بنایاجارہاہے اس کمیشن کوتسلیم نہیں کرتے جس کامقصدٹیکس چوری کوچھپاناہو۔ پرامن طریقے سے کوشش کریں گے کہ کمیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں بنے اس کے علاوہ کسی صورت کسی اور کمیشن کوقبول نہیں کریں گے اوراگر پرامن تحریک کامیاب نہ ہوئی توہراقدام اٹھائیں گے۔