دنیا

امریکا میں اسکول طالبات نے ریٹائرڈ گارڈ کیلئے لاکھوں ڈالرکا چندہ جمع کرلیا

ڈیلاس: امریکی شہر ڈیلاس میں واقع ایک نجی مگر مہنگے اسکول ’ ہوکاڈے‘ کی طالبات نے 30 سال کی خدمات کے اعتراف میں ریٹائر ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے لیے 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کرلی۔

کیفلیب ٹیکلے نامی سیکیورٹی گارڈ گزشتہ 30 برس سے اسکول میں اپنی ذمے داری ادا کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ہر ایک کی خدمت کرکے ان کے دل جیتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اسکول سے فارغ ہونے والی وہ طالبات جو اس وقت اہم عہدوں پر موجود ہیں، انہوں نے بھی اس سیکیورٹی گارڈ کی ریٹائرمنٹ کے لیے رقم جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جب 2005 میں پاس ہونے والی طالبات کو کیفلیب ٹیکلے کی ریٹائرمنٹ کا علم ہوا کہ اور ہر ایک نے اس کے لیے 2 ہزار ڈالر کا اعلان کیا جب کہ گو فنڈ می ویب سائٹ پر ایک مہم چلائی گئی اور بہت تیزی سے ایک  لاکھ 85 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوگئی۔

اس مہم کے دوان جمع کی گئی رقم کو طالبات نے سیکیورٹی گارڈ کے لیے تحفہ قرار دیا جس میں تمام اساتذہ، والدین اور طالب علموں نےبھی اپنا اپنا حصہ ملایا لیکن یہ رقم ہر ایک کے خیال سے بھی زیادہ ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ یہ رقم اس کے خاندان کی مالی مشکلات دور کرنے میں مدد دے گی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو ہر طالبہ کا نام یاد تھا اور وہ ان کےتحفظ کے لیے بھرپور کوشش کرتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک حملہ آور اسکول میں گھس آیا اور اس سے لڑائی میں گارڈ کا ایک بازو بھی ٹوٹ گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close