انٹرٹینمنٹ

چاہنے والوں کو دیکھ کر مجھے اپنی قدرو قیمت کا اندازہ ہوتا ہے، شردھا کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو دیکھ کر مجھے اپنی قدروقیمت کا اندازہ ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آپ فلم انڈسٹری میں کہاں کھڑے ہیں اس کا سب سے بہتر اندازہ تھیٹر میں لوگوں کے تاثرات سے ہوتا ہے، میں جب بھی لوگوں سے ملتی ہوں تو اس چیز پر بہت زیادہ غور کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں سفر پر ہوتی ہوں تو لوگ میرے پاس آتے ہیں اور جب گھر سے باہر نکلتی ہوں تو لوگ انتظار کر رہے ہوتے ہیں، اپنے چاہنے والے لوگوں کو دیکھ کر مجھے اپنی قدرومنزلت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

شردھا کپور کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ مجھے آج جتنا پیار مل رہا ہے اتنا دوبارہ مل پائے گا یا نہیں لیکن اتنا ضرور جانتی ہوں کہ میں اس سے بھی زیادہ بہتر کام کر سکتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض اوقات جب آپ کوئی سین مکمل کرتے ہیں تو آپ کو خود بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ نے یہ سین ٹھیک کیا ہے یا نہیں لیکن جب ڈائریکٹر آپ سے کہے کہ آپ نے سین بالکل ٹھیک کیا تو اس سے بہت حوصلہ مل جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close