اسلام آباد

اثاثے ظاہر نہ کر کہ وزیر اعظم نے بہت بڑا جرم کیا:اعتزاز احسن

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے اثاثے چھپا کر بہت بڑا جرم کیا ہے ،اپوزیشن کی 5بڑی جماعتوں نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر بننے والے کمیشن کے حوالے سے مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنماﺅں نے ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنے یا پارلیمانی کمیٹی ،اس کے حدودو قیود پہلے سے طے ہونے چاہیے جبکہ ایک عالمی فرانزک آڈٹ فرم سے بھی اس کی تحقیقات کرائی جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے بیٹوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیرون لک جائیدادیں ہیں اس لیے سب سے پہلے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ٹوٹل اثاثوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہناتھا کہ پاناما لیکس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے،اگرمعاملے کے حل کے لیے اگر اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بھی بنانی پڑے تو بنائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close