سندھ
7پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعہ پر سہیل انور سیال کی قائم علی شاہ کو بریفنگ
- کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ملاقات کی اور انہیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7پولیس اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں 7پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر داخلہ نے سید قائم علی شاہ کو اورنگی میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے حوالے سے بریفنگ دی ،وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر داخلہ کو شہر قائد کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ اورنگی ٹاو¿ن میں پولیس پر فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 7 اہلکار شہید ہوئے ہیں ۔