اسلام آباد

پاناما لیکس نواز شریف کی سیاست کی تباہی کا آغاز ہے:عمران خان

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد نواز شریف کی چوری پکڑی گئی،نوازشریف اس وقت بڑی مصیبت میں ہیں اور اب ملک چلانا ان کے بس میں نہیں رہا۔برطانوی میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناما لیکس نواز شریف کی سیاست کی تباہی کا آغاز ہے۔پاناما لیکس انکشافات پر حیران نہیں بلکہ خوش ہواہوں۔انہوں نے کہا یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ تھرڈ ورلڈ ممالک کے ایلیٹ لوگ پیسہ مغرب میں جمع کرتے ہیںجبکہ ان کے شہری تعلیم، صحت، انصاف اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاغریب ممالک کا پیسہ آف شور کمپنیوں یا مغربی ممالک میں منتقل ہونے سے غریب افراد اور غریب ممالک مزید غربت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔جبکہ امیر ممالک اور ان کے شہری امارت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ۔آف شور کمپنیوں کا مقصد انہی چوروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔اخبار نے دنیا کے نامور کھلاڑی کے سیاستدان بننے کے فیصلے پر بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ 20سال قبل جب میں برطانیہ میں مقیم تھا تو میں دیکھتا تھا کہ کس طرح پاکستانی وزرا برطانوی کیسینوز میں لاکھوں روپے اڑا دیتے تھے جبکہ ملک میں مقیم عام شہریوںکے پاس بنیادی ضروریات پور ی کرنے کے پیسے نہیں تھے، یہی وجہ تھی کہ میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اوراسی بنیاد پر پارٹی کا نام’ تحریک انصاف‘رکھا۔انہوں نے کہا انصاف کی تحریک چلانا مشکل ہے کیونکہ تمام کرپٹ لوگوں نے اتحاد کیا ہوا ہے اور یہ کرپٹ اتحاد مخالف سیاسی جماعتوں سے ہونے کے باوجود وہ ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔انہوں نے کہامغرب اور ہمارے حکمرانوںکے معاملہ کا جائزہ لیا جائے تو اسکی مثال یہ ہے کہ آپ کیمرون فیملی کے 30ہزار پاﺅنڈز کی جبکہ ہم پاکستانی حکام کے کئی ملین پاﺅنڈ زکی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کی 50فیصد آبادی کو مناسب خوراک فراہم نہ ہونے کی وجہ ایلیٹ کلاس کی جانب سے رقم کی چوری ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ میں ’ٹیکسوںکی عدم ادائیگی‘ نہیں بلکہ ساری رقم’ چوری‘ کرنے کا کہہ رہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close