ہمارا دامن صاف ہے ، ماضی میں بھی کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے : وزیر اعظم نواز شریف
اسلام آباد :وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے اورماضی میں بھی کڑے سے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں ۔
وزیر اعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کے وزرااور رہنمائو ں کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ساری دنیا پاکستان میں جاری تعمیروترقی کے منصوبوں کی شفافیت سے قائل ہے ، اقتدار کی بجائے ہمیشہ اقدار کو ترجیح دی ہے ، معیشت کو بحال اور شعبوں میں خرابیوں کو دور کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام میں رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی ، ملک کو اندھیروں سے نکالنے کا عمل جانفشانی سے جاری رکھیں گے۔ عدم استحکام پیدا کر کے خوشخالی کا سفر روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ حکومت سنبھالی تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور کوئی سرمایہ نہیں تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام قومی معاملات میں دیگر جماعتوں کی مشاورت سے فیصلے کئے ، آج کا پاکستان تین سال پہلے کے پاکستان سے کہیں آگے ہے ، دنیا توانائی کے منصوبوں اور پاک چین راہداری منصوبوں کی شفافیت کو مانتی ہے ، عدم استحکام پیدا کر کے ملکی ترقی کا سفر روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے لوگوں کا اعتماد بحال کیا اور مستقبل سے متعلق امید اور یقین کا گراف اوپر گیا ۔ گیس کے بحران پر قابو پانا اور صنعتوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے ۔ مخالفین کو یہ بات کھٹکتی ہے کہ اگر ہم نے اپنی مدت پوری کر لی تو وہ پیچھے رہ جائیں گے ۔