سندھ

تھرمیں مزید تین بچے دم توڑگئے

تھرکے صحرا میں غذائی بحران کی وجہ سے بچو ں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی تین بچےجاں بحق ہوگئے جنہیں ملا کررواں ماہ تریسٹھ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بھی سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج تین مزید بچے دم توڑ گئے۔

تھرمیں معصوم بچوں کی اموات روز بروزسنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہےلیکن انہیں بچانے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام دیکھنے میں نہیں آ رہے۔

سائیں سرکاراورمحکمہ ہیلتھ تھر میں ہونے والی ان معصوم کلیوں کی اموات پربے حسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔

تھرکے باسیوں کو سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے، این جی او کے رضا کاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدے اوردعوے سب دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اورتھرکے لوگ تاحال حکومتی امداد سے محروم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close