تجارت

اے کے ڈی گروپ پر معاونت جرم کا الزام ہے ، ایف آئی اے

کراچی……ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اےالطاف حسین نے کہا ہے کہ اے کے ڈی گروپ پرکرائم میں معاونت کا الزام ہے،اس سلسلے میں چھان بین کی گئی جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر چار سال سے تحقیقات کررہے ہیں ، سرکاری افسران پر اربوں کی کرپشن کا الزام ہے ،کیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہیں،اے کے ڈی گروپ پرکرائم میں معاونت کا الزام ہے۔

ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ای اوبی آئی،اسٹاک ایکسچینج،سی ڈی سی سےرکارڈحاصل کرکےچھان بین کی گئی،یہ کیس4 ڈائریکٹرز کی موجودگی میں چلتارہاہے، تاہم انہوں نے وضاحت کی ہے کہ شاہد حیات کے دور میں یہ انکوائری شروع نہیں ہوئی۔ – 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close