دنیا

بی جے پی کی سیاست: نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر کی خود کشی

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ روہت ویلما کو گزشتہ ماہ دسمبر 2015 میں یونیورسٹی انتظامیہ نے مبینہ طور پر بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے مقامی سیاستدان کی ایماء پر ہاسٹل سے نکال دیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں یعقوب میمن کو جولائی 2015 میں پھانسی دیئے جانے کے خلاف روہت ویلما نے اپنی طلبہ تنظیم کے ہمراہ احتجاج کیا تھا۔

ہندوستانی نشریاتی ادارے دی ہندو کی رپورٹکے مطابق روہت ویلما نچلی ذات کے ہندوؤں کی طلبہ تنظیم امبیدکر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے ایس اے) کے فعال رہنما تھے، اے ایس اے نے یعقوب میمن کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف حیدرآباد یونیورسٹی میں احتجاج کیا تھا جس کے دوران کیمپس میں ایک ڈاکومینٹری "مظفر نگر باقی ہے” بھی دکھائی گئی تھی۔جس دن یہ ویڈیو دکھائی گئی، اُسی روز یونیورسٹی میں بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کی حامی طلبہ تنظیم اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشاند (اے بی وی پی) نے اس ڈاکومینٹری شو پر مبینہ طور پر حملہ کیا، جس پر دونوں طلبہ تنظیموں میں تصادم ہوا تھا

ویڈیو دکھائے جانے کے بعد سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کے اسکالر روہت ویلما سمیت 5 دلت طلبہ کے خلاف تحقیقات بھی ہوئیں، تاہم ان کو تحقیقات کے بعد کلیئر قرار دیا گیا، لیکن بی جے پی کے رہنما اور تلنگانہ کی ریاستی حکومت میں وزیر باندرو داتاریا نے انتظامیہ کو ایک خط لکھا جس پر پہلے تو روہت ویلما کا یونیورسٹی گرانٹ کمیشن جونیئر فیلو فنڈ بند کر دیا گیا اور بعد ازاں دسمبر 2015 میں ان 5 طلبہ کو یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بھی نکال دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سے یہ پانچ طلبہ یونیورسٹی کے احاطے میں کھلے آسمان تلے راتیں بسر کرنے پر مجبور تھے، لیکن انتظامیہ نے انھیں بحال نہیں کیا۔جس کے بعد ہاسٹل میں داخلے کی اجازت نہ ملنے اور پی ایچ ڈی کے لیے ملنے والی اسکالر شپ کی رقم کی بندش کے بعد انتہائی مایوسی کے عالم میں 27 سالہ روہت ویلما نے ہاسٹل کے ایک کمرے میں جاکر چھت سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

روہت ویلما کی والدہ کھیتوں میں یومیہ مزدروی پر کام کرتی ہیں جبکہ ان کا چھوٹا بھائی ابھی زیرِ تعلیم ہے، اسکالر شپ کی رقم ان کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی تھی۔

روہت ویلما نے خودکشی کے وقت 4 صفحات پر مشتمل ایک خط بھی چھوڑا جس میں انھوں نے لکھا کہ ‘میں آسمان میں ستاروں پر نظر رکھتا تھا جبکہ میرا خواب تھا کہ میں ایک مصنف بنوں”روہت ویلما کے ساتھیوں کی درخواست پر پولیس نے بی جے پی کے وزیر باندرو داتاریا، بی جے پی کے رکن اسمبلی رام چندرا راؤ، حیدر آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپاؤ راؤ پولیدلے اور اے بی اے وی پی کے دو طلبہ رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیںروہت ویلما کے ساتھیوں کی درخواست پر پولیس نے بی جے پی کے وزیر باندرو داتاریا، بی جے پی کے رکن اسمبلی رام چندرا راؤ، حیدر آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپاؤ راؤ پولیدلے اور اے بی اے وی پی کے دو طلبہ رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close