سندھ

ضمیرفروشوں کے جلسے کومستردکرنے پرحق پرست عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ندیم نصرت

لندن: متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہےکہ ضمیرفروشوں کے جلسے کومسترد کرنے پر سندھ خصوصاً کراچی کے حق پرست عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لندن سے جاری بیان میں کہا کہ عوام نے تمام تر دباؤ کومستردکرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں آنے والے ضمیرفروشوں کی پارٹی اور ان کے جلسے کومستردکردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے مثالی اتحادسے پھرثابت کردیاہے کہ ان کااتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے اور ریاستی جبر کا کوئی حربہ عوام کو ایم کیو ایم کے قائد اور تحریک سے دورنہیں کرسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close