سندھ

شاہ محمود قریشی کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کی قیادت کرینگے

گھاڑو : تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کیخلاف تحریک چلانے کے اعلان کے مطابق تحریک 26اپریل سے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں سندھ کے علاقہ گھاڑو سے شروع ہوگی ٗ عمران خان 29 اپریل کو مارچ کی قیادت سنبھالیں گے ۔ تحریک انصاف کی طرف سے پانچ روزہ کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ٗمارچ 26 اپریل سے شروع ہو کر 30 اپریل تک جاری رہے گا ۔ شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے گھاڑو ، ٹھٹہ ، سجاول ، گولارچی ، بدین اور شادی پالی جائیں گے ٗ 27 اپریل کو میر پور خاص ، سندھڑی ، سانگھڑ ، شاداب پور اور سکرنڈ جائیں گے ۔ اسی طرح مارچ 28 اپریل کو نواب شاہ ، مورو ، نوشہرو فیروز ، محراب پور ، رانی پور ، خیر پور اور 29 اپریل کو لاڑکانہ ، قمبر ، شہداد کوٹ ، شکار پور سکھر جائے گا جہاں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مارچ کی قیادت سنبھال لیں گے ان کی قیادت میں مارچ سکھر سے پنو عاقل ، گھوٹکی اور کامو شہید جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close