پنجاب
پیپلز پارٹی کے وفد کی چوہدری شجاعت سے ملاقات ،جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے گفتگو
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ ،اعتزاز احسن ،سعید غنی اور اعجاز جا کھرانی پر مشتمل پیپلز پارٹی کے وفد نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت ،پرویز الہٰی اور مشاہد حسین سے ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں میں پاناما لیکس کے معاملے پر گفتگو ہوئی ۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کا نام ہے اس لیے سب سے پہلے ان کا احتساب ہو نا چاہیے ،1947سے احتساب کی بات کرنے کا مطلب انکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز حکومت کی مشاورت جانے چاہئیں۔