اسلام آباد

اپوزیشن جماعتیں پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے متفقہ ٹی او آرز کی تیاری پرمتفق

کراچی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے متفقہ ٹرم آف ریفرنس تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے روابط تیزکردیے ہیں جس کے لئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا اور پاناما لیکس پر متفقہ حکمت عملی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ تینوں رہنماؤں نے 2 مئی کو ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں متفقہ ٹی او آرز تیار کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طورپرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا عزم کیا اور فیصلہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے لئے حکومتی ٹی او آرز قابل قبول نہیں، اگر حکومت نے ٹی او آرز کی تشکیل کے لئے اپوزیشن سے مشاورت نہ کی تو اس پر آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close