دنیا

آرمی چیف سے ملاقات، ایرانی وزیردفاع نے پاکستانی عوام کا شکریہ اداکیا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی ، تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایران کے وزیردفاع حسین دہگھان سے ملاقات کی ہے جس دوران خطے کی صورتحال ، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ سعودی وزیردفاع کی طرح ایران کے وزیردفاع نے آرمی چیف اور پاکستانی عوام کا شکریہ اداکیا۔ 
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیردفاع سے ملاقات میں آرمی چیف کاکہناتھاکہ دہشتگردی

عالمی خطرہ ہے ، پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں سے بہت لگاو¿ رکھتے ہیں،پاکستان ایران کو بہت اہم ہمسایہ مسلمان ملک سمجھتا ہے،دہشت گردی عالمی خطرہ ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناتھاکہ ایرانی وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی کے استحکام کی کوششوں پر آرمی چیف،پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close