اسلام آباد
مولانا فضل الرحمن معدے میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں داخل
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں لے جایا گیا تاہم رپورٹس کلئیر ہونے پر انہیں فارغ کردیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ماہر معالج ڈاکٹر حیدر اور ڈاکٹر وسیم پر مشتمل ٹیم نے مولانا فضل الرحمان کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف تھی، ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر آنے کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان کو مرچ مصالحوں اور مرغن کھانے کھانے سے پرہیز کی ہدایت کی گئی ہے۔
طبیعت کی خرابی سے قبل مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی،جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔