اسلام آباد

عمران خان کے بچوں کا بتایا تو وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے:دانیال عزیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان 20سالوں سے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں ،انکے بچوں کو بارے میں بتایا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
عمران خان کے لاہور میں کارکنوں سے خطاب پر رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان 20سال سے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں ،ایک بار پھر انہیں شرمندہ ہو کر بنی گالہ واپس جانا پڑے گا۔عمران خان بچوں کی بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے کیونکہ اگر ہم نے انکے بچوں کے بارے میں عوام کو بتایا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف علاج جبکہ عمران خان چہرے کا میک اپ کرانے جاتے ہیں ،آج مانسہرہ میں وزیر اعظم کا اتنا بڑاجلسہ دیکھ کر کپتان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close