تجارت
پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، عالمی بینک کا انتباہ
عالمی بینک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کافی عرصے سے افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں ہے مگر آئندہ مالی سال اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت میں بہتری کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم یہ اضافہ معمولی ہے۔عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ چین میں جاری معاشی سست روی اور خلیجی ممالک کے معاشی بحران کے باعث پاکستانی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھے گی۔