اسلام آباد
پانامہ لیکس کی تحقیقات؛اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلیے کمیشن کے ٹی او آرز پرمشاورت اورآئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزازاحسن کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف، ایم کیوایم، ق لیگ، اے این پی،جماعت اسلامی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماشرکت کریں گے۔ تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور دیگرجماعتیں اپنے مرتب کردہ ٹی اوآرز پیش کریں گی۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرشاہ محمودقریشی کا کہناہے کہ اجلاس میں کمیشن کے متفقہ ضابطہ کارلانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے اورجوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے کرنے کامطالبہ اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیاجائے گا۔