دنیا

روسی صدر کے شام کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ،سعودی فرمانرواں شاہ سلمان ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسے ٹیلی فون پر رابطےکئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے عالمی رہنماؤں سے رابطہ کرکے انہیں شامی صدربشارالاسد سے ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا جس میں انھوں نے شام میں سات برس سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنے پر گفتگوکی۔ روسی صدر نے عالمی رہنماؤں کو شام میں امن کی بحالی سے متعلق اہم پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

روس کی جانب سے شامی صدر بشارالاسد کو دورے کی دعوت دی گئی تھی تاکہ انھیں روس ، ایران اور ترکی کے شامی جنگ کے خاتمے کے لیے مجوزہ امن اقدام پر متفق ہونے پر آمادہ کیا جاسکے۔روس نے شامی صدرپر واضح کیا ہے کہ وہ خانہ جنگی کا شکار ملک میں اپنی فوجی موجودگی کو محدود کرنا چاہتا ہے۔ روسی حکومت کی شام میں فوجی کارروائی اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے اور وہ اس حوالے سے فوری اقدامات کی خواہشمند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close