دنیا
عراقی وزیراعظم نے بھی عراق سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا
بغداد: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کی نوید سنائی ہے۔ وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے درندہ صفت داعش کا مکمل طور پر صفایا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک کے کسی بھی علاقے میں داعش کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہورہی کیونکہ ملک کو داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے سپاہ پاسداران ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے آیت اللہ خامنہ ای کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسلام کے نام پر داعشی دہشت گردوں نے عراق اور شام کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کردیا ہے اور ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا نہایت بے دردی سے قتل عام کیا تھا۔