اسلام آباد

فیض آباد دھرنا، مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ایک ماہ کیلئے جنوبی افریقہ چلے گئے

اسلام آباد: تحریک لبیک یارسول اللہؐ اور حکومت کے مابین مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ مذاکرات کو بے نتیجہ چھوڑ کر جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے ہیں۔ پیرحسین الدین کاجنوبی افریقہ میں ایک ماہ کا قیام ہوگا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ اور حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کی کمیٹی کے سر براہ پیر حسین الدین شاہ مذاکرات کو بے نتیجہ چھوڑ کر گزشتہ شب گیارہ بجے کی پرواز سے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں وہ ایک ماہ تک قیام کریں گے۔ میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیر حسین الدین شاہ نے حکومت اور تحریک لبیک کے مابین مذاکرات کی مسلسل ناکامی کے بعد مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے دونوں فریقین پر واضح کر دیا تھا کہ جب تک دونوں فریقین اپنی اپنی ضد پر قائم رہیں گے اور کسی طرح کی لچک کامظاہرہ نہیں کریں گے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں جانب کی ہٹ دھرمی کے بعد اب مزید بات چیت ہونا ممکن نہیں ہے۔ پیر حسین الدین شاہ نے اپنے آپ کو اس کمیٹی سے الگ کر لیا تھا۔ دوسری جانب پیرحسین الدین شاہ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق پیرحسین الدین شاہ نے کمیٹی کے ذریعے اپنا کام مکمل کرکے حکومت کو بھیجوا دیا ہے، جس کے بعداب ان کا مزید کردار اب باقی نہیں اس لئے وہ بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close