پنجاب

تحریک لبیک یارسول اللہ کے مظاہرے، پنجاب حکومت کا صوبے میں رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ

لاہور: تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے ہیں، پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کیخلاف آپریشن پر ملک بھر میں کارکنوں کے مظاہرے جاری ہیں۔ لاہور سمیت بعض شہروں میں مظاہرین نے بازار اور مارکیٹیں بند کرا دیں، مظاہروں کے باعث معمولات زندگی معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کشیدہ صورتحال پر رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close