اسلام آباد

فیض آباد دھرنا: نیوز چینلز کی بندش کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی بند ہونا شروع ہوگئیں

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں تمام نیوز چینلز کو بند کرنے کاحکم دینے کے بعد اب سوشل میڈ یا ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر کوبھی بند ہونا شروع ہو گئیں جس سے آمریت کے دور کی یاد تازہ ہوگئی۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔کراچی اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں سوشل میڈ یا ویب سائٹس سٹارم فائبر، لوکل کیبل اور زونگ پر بھی بند ہوگئی ہیں۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز بلاک ہونے میں کچھ دیر لگتی ہے  اور خدشہ ہے کہ  پورے ملک میں سوشل میڈیا ویب سائٹس بند ہو جائیں گی ۔

اس سے قبل پیمرا نے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم اسلام آباد دھرنے کی براہ راست کوریج کرنے پر دیا ہے جس میں میڈیا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا کہا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close