اسلام آباد

راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ،تاجر تنظیمیں بھی اظہار یکجہتی کیلئے فیض آباد دھرنے میں پہنچ گئی

اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ کا دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کامیاب نہیں رہا جس کے بعد پاک فوج طلب کر لیا گیا ہے۔ دھرنا مظاہرین ایک بار پھر فیض آباد پر اکھٹے ہوگئے ہیں جبکہ دھرنا قائدین بھی سٹیج پر موجود جہاں دھرنا قائدین نے اب زاہد حامد کے استعفیٰ کے علاوہ پوری کابینہ کے مستعفیٰ ہونے کامطالبہ کر دیاہے تاہم اس صورتحال کے بعد دھرنے میں شرکاء کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار اور تاجر تنظیمیں اظہار یکجہتی کیلئے فیض آباد دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے دھرنے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close