اسلام آباد

امریکی وزیر دفاع تین دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: امریکی وزیردفاع جیمز میٹس آئندہ ہفتے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور کثیر الجہتی امور پر پاکستانی قیادت سے گفتگو کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر دفاع خرم دستگیر سے ملاقات کریں گے اور کثیر الجہتی امور پر گفتگو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کی طرح اس بار بھی امریکا کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہوں کےحوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگرد پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں سے افغانستان میں امریکی و اتحادی فوج پر حملوں میں ملوث ہیں، جبکہ پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close