پنجاب

لاہور: ڈی ایس پی نے 15 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور-عوام کے رکھوالے ہی عزتوں کے لٹیرے بن گئے ، کالی وردی میں ملبوس کالے بھیڑیے نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سونیا نامی 15 سالہ لڑکی نے تھانہ کاہنہ میں درخواست جمع کرائی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اسے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ لڑکی کے درخواست دینے کے بعد پولیس نے تفتیش کی تو اس کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے جس پر پولیس نے لڑکی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔دوسری طرف ایس پی ماڈل ٹاون کے حکم پر سی پی او آفس میں تعینات ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ اس کیس میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close