سندھ
پاک سرزمین پارٹی نے لاہور کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اعلان کردیا
کراچی : پاک سرزمین پارٹی نے لاہور کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے جس کی آرگنائزنگ کے انچارج مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ ہوں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں لاہور کی 34 رکنی ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ کو آرگنائزنگ کمیٹی کا انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ چوہدری تنویر علی کو میڈیا کو آرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ پارٹی ملک بھر کے ہر شہر اور گاوں میں اپنے دفاتر قائم کرے گی ۔
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے لاہور کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے دیگر ارکان کے نام زیر نظر تصویر میں پڑھے جاسکتے ہیں۔