انٹرٹینمنٹ

فلمسٹار ثناء نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا

لاہور : فلمسٹار ثناء نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار ثناء نے چھ ماہ قبل ایک بھارتی فلم سائن کی تھی جس کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونا تھی مگر اس دوران گلوکار غلام علی اور راحت فتح علی خان کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دینے ،میوزیکل کنسرٹ زبردستی منسوخ کرانے اور بھارتی حکومت کی بے بسی کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمسٹار ثناء نے آئندہ بھارت میں کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک عمل ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے جب ہمارے فنکار بھارت جاتے ہیں تو ان کے ساتھ ذلت آمیر روایہ اختیار کیا جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ہم بھارتی فنکاروں کو اپنی سرآنکھوں پر بٹھا کر ان کو وہ عزت واحترام اور محبت دیتے ہیں جس کا ایک فنکار حقدار ہوتا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close